مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

06-30-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مانگا رائیونڈ روڈ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

  ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ صدیق کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی شناخت 21 سالہ علی اور 29 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو مردہ خانے بھجواتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔