عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی

06-30-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار ایک سو روپے سستا ہو کر4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 515 روپے گر کر 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 6 ہزار 349 روپے ہو گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 41 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 4 ہزار 24 ڈالر پر آ گیا۔