آن لائن حج پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ عازمین کی رجسٹریشن مکمل
06-30-2026
(لاہور نیوز) آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ عازمین کی رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کر لیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے حج واجبات جمع کرا سکیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن سے لے کر ادائیگی تک حج کا پورا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، جس سے عازمین کو سہولت اور شفافیت فراہم ہو گی۔ ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن اور واجبات کی ادائیگی کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے حج امور کو مزید آسان، تیز اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔