میٹرو بسوں کی کمی، شاہدرہ اسٹیشن پر مسافروں کا شدید رش
06-30-2026
:(لاہور نیوز) شاہدرہ سٹیشن پر میٹرو بسوں کی کمی کے باعث مسافروں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسافروں کے مطابق ٹکٹ کا حصول بھی دشوار ہو گیا ہے کیونکہ موبائل اور کارڈ سکین کرنے والی متعدد مشینیں خراب ہیں، جس کے باعث شہریوں کو گھنٹوں قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ شاہدرہ سٹیشن پر روزانہ دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں، جبکہ مسافروں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور خراب ٹکٹ مشینوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔