سورج کا پارہ بدستور ہائی،شدید گرمی، کل سے بارشوں کی پیشگوئی

06-30-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سورج بدستور آگ برسا رہا ہے، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 6 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔