آن لائن منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ بے نقاب، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

06-30-2026

(لاہورنیوز) باغبانپورہ پولیس نے آن لائن منشیات کی سپلائی میں ملوث مبینہ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں مبینہ سرغنہ رضہ بی بی، سونیا اور وسیم شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 41 کلوگرام سے زائد پوست اور ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پراعتراف کیا کہ وہ آن لائن مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔