لاہور: رواں سال قتل کی وارداتوں میں نمایاں کمی
06-30-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رواں سال قتل کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سال 2025ء کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 151 افراد قتل ہوئے، جبکہ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران قتل کے مجموعی طورپر 107 مقدمات درج کئے گئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 22، رواں سال 16 افراد قتل ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 25، رواں سال بھی قتل کے 25 مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 20، رواں سال قتل کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 32، رواں سال قتل کے 28 مقدمات کا اندراج ہوا۔ پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 16، رواں سال 10 افراد کا قتل کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 36، رواں سال قتل کی 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔