لاہور پریس کلب کے کمپیوٹر روم میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو عملے نے قابو پا لیا
06-30-2026
(لاہور نیوز) لاہور پریس کلب کے کمپیوٹر روم میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے دوران پریس کلب کے اراکین نے اپنی مدد آپ کے تحت کمپیوٹر روم کی کھڑکیاں توڑ کر دھواں خارج کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ریسکیو حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے ، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی۔