برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 410 روپے کلو مقرر

06-30-2026

(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے نرخ میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 410 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 269 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 283 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی قیمت کے مطابق انڈے 225 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 630 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔