مانگا منڈی: کھوکھر چوک کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ خاتون قتل

06-30-2026

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں کھوکھر چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون قتل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے شوہر شیر علی  نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، جبکہ کرن بی بی ان کی تیسری اہلیہ تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔