نشتر کالونی: مبینہ گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

06-29-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی مین بازار میں مبینہ گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کو اس کے شوہر امان اللہ نے سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا ہے، پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور انکا دو سالہ ایک بیٹا بھی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جلد ہی قتل کے اصل محرکات سامنے آ  جائیں گے۔