لاہور: 243 ٹریفک حادثات رپورٹ، 300 افراد زخمی

06-29-2026

(لاہور نیوز) شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 243 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 300 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔