ستھرا پنجاب مہم تیز، لاہور بھر میں صفائی اور واشنگ آپریشن جاری

06-29-2026

(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لاہور میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، جہاں شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر واشنگ اور صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے واشنگ ایکٹیویٹیز مکمل کی گئیں، جبکہ داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر دین کے مطابق صبح کی شفٹ میں 7 ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئر کیے جا رہے ہیں جبکہ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو بھی زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایکسپو سینٹر، جی ون مارکیٹ، ڈاکٹر ہسپتال، جناح ہسپتال، بھوگیوال روڈ، گجر پورہ اور چائنہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں واشنگ ٹیمیں متحرک ہیں، شہر بھر میں واشنگ، مینوئل سویپنگ، سکریپنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی مسلسل جاری رکھا گیا ہے۔