پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان

06-29-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 701 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 272 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج اچانک مندی زون میں چلی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔