برائلر گوشت 417 روپے فی کلو مقرر، انڈے مزید مہنگے

06-29-2026

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولٹری مصنوعات کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں صاف گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 260 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 274 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈے 224 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔