ایران پر پابندیاں ختم ہوتے ہی تیل خریدنے پر غور کریں گے: رانا تنویر حسین

06-28-2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں ختم ہوتے ہی تیل خریدنے پر غور کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ تاہم جنگ کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی،اسرائیل تباہی کے راستے پر چل رہا ہے اور ان کا یقین ہے کہ اس کی تباہی یقینی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے اور یورپی یونین سمیت امریکہ بھی اس سے پیچھے ہٹ رہا ہے،امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے اثرات آئندہ دو سال تک برقرار رہیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستان ایران سے تیل خریدنے کے فیصلے پر غور کرے گا، بھارت فتنہ الخوارج کی مالی معاونت کر رہا ہے، تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز بھارتی پراکسیز کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقی سیاسی جماعت کے طور پر کردار ادا کرے تو اس کے ساتھ ہر سطح پر مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جماعت عوام اور ملک کے ساتھ مخلص ہے تو اسے میثاقِ جمہوریت کی طرف آنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنے لیڈر کے متعلق پیش گوئی کرلیں پھر وزیراعظم کی طرف آئیں۔