معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

06-28-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔

  شیف راحت علی پاکستان کے معروف ترین شیفس میں شمار ہوتی تھیں، ان کی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ انداز نے لاکھوں لوگوں خصوصاً گھریلو خواتین کو کھانا پکانے کی جانب راغب کیا، ان کی مسکراہٹ اور دوستانہ انداز انہیں ناظرین میں بے حد مقبول بناتا تھا۔ شیف راحت علی کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پر مداح شیف راحت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین نے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔