مریم نواز کا کراچی میں رینجرزکیمپ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

06-28-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے آپریشن کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز شریف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکسو اور متحد ہے۔