شاہدرہ پولیس ان ایکشن، گھروں میں چوریاں کرنے والی ملزمہ گرفتار
06-28-2026
(لاہور نیوز)شاہدرہ پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ گھروں میں داخل ہو کر موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتی تھی۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ممکن بنائی گئی۔ پولیس نے مختلف شواہد کی بنیاد پر ملزمہ کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے پانچ موبائل فون اور نقد رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس سے مزید وارداتوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔