موٹروے پولیس کی کارروائی:اغوا ہونے والے بہن بھائی بحفاظت بازیاب

06-28-2026

(لاہور نیوز) موٹروے پولیس کے سنٹرل زون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے دو سگے بہن بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس، سید عمران احمد کے مطابق 26 جون سے لاپتہ بچوں کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ساہیوال کے قریب روتے ہوئے دو بچوں کو موٹروے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ بچوں کی شناخت 12 سالہ علی رضا اور 8 سالہ مریم کے نام سے ہوئی، جو آپس میں سگے بہن بھائی ہیں۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث دونوں بچوں کو محفوظ بازیاب کر لیا گیا۔