مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق

06-27-2026

(لاہور نیوز) برکی کے علاقے میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

اہلخانہ کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی 12 سالہ علی حیدر لاہور کے مدرسے میں زیرتعلیم تھا، قاری نے بچے کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، 12 سالہ علی حیدر 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔ بچے کے لواحقین نے مزید بتایا کہ قریب المرگ بچے کو قاری غلام رسول نے بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دی،قاری کے مبینہ تشدد سے بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ بچے کے والد نے تھانہ برکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔