عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
06-27-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 187 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11.87 ڈالر بڑھ ہوکر 4088 ڈالر فی اونس ہے۔