لاہور میں شدید گرمی اور حبس برقرار، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
06-27-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لہٰذا شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔