فیفا ورلڈ کپ: فرانس کی مسلسل تیسری جیت، ناروے کو 1-4 سے شکست دیدی

06-27-2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے جانے والے میچوں میں فرانس نے ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت حاصل کرلی۔

فرانس نے ناروے کو1-4 سے شکست دے دی، فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے ہیٹ ٹرک کی۔ فرانس کی ٹیم گروپ آئی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور ناروے 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو سگارڈ نے کیا، ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں 10 تبدیلیاں کی تھیں۔