گھر کے شیر باہر ڈھیر، آئرلینڈ کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست

06-26-2026

(لاہور نیوز) آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

  آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز سے قبل 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں میزبان ٹیم نے 34 رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ شیوم دوبے 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تلک ورما نے 19 اور اکشر پٹیل نے 15 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم کوئی بھی بیٹر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ آئرلینڈ کے باؤلرز نے عمدہ لائن اور لینتھ کے ساتھ بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور مقررہ وقفوں سے وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو اہم فتح دلائی۔