لاہور سمیت تمام اضلاع میں محرم کے مرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر

06-26-2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ لاہورسمیت تمام اضلاع میں محرم کےمرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ دن، رات فرائض انجام دینے والے محکموں کوشاباش دیتی ہوں، ضلعی انتظامیہ،پولیس،میونسپل محکمے24گھنٹےجلوسوں کےہمراہ رہے، انہوں  نے کہا کہ تمام محکموں نے انتھک ڈیوٹی انجام دی ۔  کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام جلوسوں کےروٹس پرکوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، میونسپل کے انتظامات بھی شاندار رہے تاہم جلوس ختم ہونے تک محکموں نے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔