شہریوں کی سہولت کیلئے دفتری سٹاف سمیت اضافی نفری تعینات ہے، سی ٹی او لاہور

06-26-2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور کی جانب سے شہرکےتمام لائسنسی و غیر لائسنسی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سیدعبدالرحیم شیرازی نے چار بڑے جلوسوں کے روٹس کو خود وزٹ کیا۔

سی ٹی او لاہور نے افسران کو جلوسوں کے ساتھ پوزیشن رکھنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنز کو بار بار بریفنگ دینے کی ہدایت بھی کی۔  سی ٹی اولاہور  نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے دفتری سٹاف سمیت اضافی نفری تعینات ہے، جلوسوں میں آئے زائرین کیلئے بہترین پارکنگ انتظامات کئے گئے، انہوں  نے بتایا کہ وارڈنز مشکوک افراد و لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔