مرکزی جلوس، مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، سی سی پی

06-26-2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کربلا گامے شاہ کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر مریم خان سمیت دیگر افسران بھی موقع پرموجودتھے، کربلا گامے شاہ اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ سی سی پی اولاہور  نے کہا کہ علماء کرام، منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کامسلسل جائزہ لیتے رہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس اورمجالس کےاختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی۔