مانگا منڈی: کماس گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

06-26-2026

(لاہور نیوز) مانگا منڈی کے علاقے کماس گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکاروں  نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو مزید علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ خاندانی تنازع معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔