ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
06-26-2026
(لاہور نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مالی سال 26ء کے 11 ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات پہلی بار26 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہی، مالی سال 25ء کے 11 ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی درآمدات 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر تھی۔ سٹیٹ بینک ڈیٹا میں بتایا گیا کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی درآمدات مکمل تیار شدہ یونٹس پر ریکارڈ کی گئی، شرح سود میں کمی اور حکومتی مراعات سے ٹرانسپورٹ کی درآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔