شہداء کربلا کی قربانی کا سبق ہے کہ باطل کبھی حق پر غالب نہیں آ سکتے: حمزہ شہباز
06-26-2026
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے یومِ عاشور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور حضرت امام حسینؓ اور خانوادہ امام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ محرم حق و باطل کے درمیان ابدی جدوجہد کی علامت ہے، کربلا میں امام حسینؓ اہل بیت اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانیاں دیں، شہداء کربلا کی قربانی کا سبق ہے کہ ظلم و باطل کبھی بھی حق پر غالب نہیں آ سکتے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ کربلا حق کی راہ میں سختیوں کو صبر و استقامت سے برداشت کرنے کا پیغام ہے۔