پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل ہونگی
06-26-2026
(لاہور نیوز) پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں 14 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں شکست ہوئی۔ گرین شرٹس آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے تو ان کی کوشش ہوگی کہ ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرکے شکستوں کا سلسلہ توڑیں اور شائقین کو خوشی کا موقع فراہم کریں۔