یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوگیا
06-25-2026
(لاہور نیوز) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا۔
نامور نوحہ خوان احسن علی، فائق علی نقوی، فواد بٹ، کمیل جعفری، استاد منصور احمد و دیگر نے سوز و سلام پیش کیا، اس موقع پر علامہ امجد علی عابدی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور فضائل و مصائب بیان کئے۔ مجلس کے بعد شبیہہ ذوالجناح کا جلوس نثار حویلی سے برآمد ہو گیا، عزاداروں کی کثیر تعداد جلوس میں شریک رہی، جلوس نثار حویلی سے مبارک حویلی سے ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں رہا، جلوس کے راستوں میں عزاداروں کے لیے پانی دودھ شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔ جلوس میں عزاداروں کے لیے لنگر کا بھی وسیع انتظام تھا، سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے، دیگر اداروں کی جانب سے بھی جلوس میں اپنے ملازمین اور کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا (کل) 26 جون کو شام کربلا گامے شاہ جا کر اختتام پذیر ہو گا۔