لاہور: 216 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 261 زخمی

06-25-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 216 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 261 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 99 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 162 معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے ہیں۔