سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی اور محکمہ داخلہ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ
06-25-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے وزیر اعلی مریم نواز نے ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق بلال یاسین اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا بی بی پاکدامن مزار سیف سٹی پنجاب اور محکمہ داخلہ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے بی بی پاکدامن مزار سیکورٹی اقدامات اور زائرین کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا، سینئر وزیر پنجاب نے مزار کے داخلی و خارجی راستوں کا وزٹ کیا، مریم اورنگزیب نے زائرین سے ملاقات کی اقدامات بارے دریاقت کیا۔ زائرین نے وزیر اعلی پنجاب کے محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سیف سٹی پنجاب کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ہوم سیکرٹری سی سی پی اور لاہور اور ایم ڈی سیف سٹی کی سیکورٹی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول روم سے فول پروف سکیورٹی انتظامات، صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے محرم کے سکیورٹی آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب سیف سٹی جدید طرز عمل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 400 سے زائد پینک بٹن ایکٹو ہیں تمام سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں، سیف سٹی کی صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں ہیں۔ 130 ڈرونز 5600 سے زائد کیمرے محرم الحرام کے جلوسوں کی سرویلینس کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت لاہور سمیت تمام اضلاع کی 24 گھنٹے سرویلینس کی جا رہی ہے، اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس، فلیش پوائنٹس، ہیڈ اور ٹیل پوزیشنز پر جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ فیلڈ میں موجود پولیس افسران کو LTE ہینڈسیٹس پر سیف سٹی کیمروں کی لائیو فیڈ اور سکیورٹی الرٹس فرایم کیے جا رہے ہیں، کیو آر پینک بٹن کے ذریعے امام بارگاہ انتظامیہ کا سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ ممکن بنایا گیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ داخلہ صوبائی کنٹرول روم میں صوبے بھر کے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکورٹی صورتحال بارے لائیو بریفنگ جاری ہے، سینئر وزیر پنجاب نے میڈیا وال سے سموگ گنز کے موثر استعمال کا بھی جائزہ لیا، محرم الحرام کے دوران تمام سمارٹ سیف سٹی آپریشن سنٹرز ہائی الرٹ پر کام کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "محفوظ پنجاب" وژن کے تحت عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی نگرانی میں محرم الحرام کے تاریخی اقدامات و انتظامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سرویلنس اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے محرم الحرام سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس اور سیف سٹی کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن جاری ہے۔