شاہدرہ میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
06-25-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔