پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیزوانگلینڈ: رضوان کے بعد سعود شکیل کی شرکت بھی مشکوک

06-25-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے فٹنس مسائل کے باعث ان کے قومی سکواڈ کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انجری سے ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ کرکٹر کے متبادل کے طور پر کیمپ میں مڈل آرڈر بیٹر کو بلایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ سکواڈ میں مجبوراً زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ رہی ہیں، سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، محمد رضوان کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ریڈ بال کیمپ جاری ہے، ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑی آج ایل سی سی گراؤنڈ میں سیناریو میچ کھیلیں گے۔