ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
06-25-2026
(ویب ڈیسک) ضلعی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 20 جولائی سے شروع ہوں گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سیشن ججز کیلئے 3 ہفتوں کی خصوصی رخصت کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی رخصت 2مرحلوں میں دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلا بیچ 20 جولائی سے 9 اگست 2026 تک رخصت پر جائے گا۔ دوسرا بیچ 11 سے 31 اگست 2026 تک خصوصی رخصت حاصل کرے گا۔ 10 اگست 2026 کو دونوں بیچز کے لیے مشترکہ ورکنگ ڈے مقرر کردیا گیا ۔ رخصت کے دوران عدالتی امور متاثر نہ ہونے کیلئے متبادل انتظامات کی ہدایت کی گئی ۔ خصوصی رخصت کے دوران ڈسٹرکٹ وسیشن ججز سماعتیں نہیں کریں گے۔ پنجاب کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کو بھی 3 ہفتوں کی خصوصی رخصت دینے کی اجازت دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔