یومِ عاشورہ: لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں2روزہ تعطیلات

06-25-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے یومِ عاشورہ کے موقع پر دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق یومِ عاشورہ کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی تمام ماتحت عدالتیں آج اور کل بند رہیں گی۔ عدالتی تعطیلات کے باعث ان دو روز کے دوران معمول کی عدالتی کارروائیاں اور سماعتیں نہیں ہوں گی، جبکہ ہنگامی نوعیت کے معاملات کے لیے متعلقہ ضابطہ کار کے مطابق انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔ عدالتیں تعطیلات کے اختتام کے بعد معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گی اور عدالتی امور کی انجام دہی کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔