فیفا ورلڈ کپ: سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
06-25-2026
(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ گروپ بی کے آخری گروپ میچ میں سوئٹزر لینڈ نے کینیڈا کو دو ایک سے شکست دے دی جس کے بعد دونوں ٹیموں نے اپنی پوزیشنز کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
سوئٹزر لینڈ کی ٹیم نے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، کینیڈا کی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ ادھر بوسنیا نے قطر کو 1-3 سے مات دی اور گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔