سالگرہ کا دن، شوہر کے ساتھ اداکارہ نمرہ کی عمرہ کی ادائیگی
06-24-2026
(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔
اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ اُن کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہو گئی، نمرہ خان نے بتایا کہ اُن کی خواہش تھی کہ شوہر کے ساتھ سالگرہ کے روز وہ عمرے کی سعادت حاصل کریں، اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب لگ رہا ہے، میرے شوہر میری سالگرہ اور عمرہ کو اتنا یادگار اور خوبصورت بنا دیا۔ انہوں نے شوہر کے حق میں دعا دی کہ اے اللہ شوہر کو خوشیاں، رزق میں برکت عطا فرما، ہر غم اور بری نظر سے محفوظ رکھ جبکہ دنیا اور آخر اچھی کردے۔نمرہ خان کو عمرہ ادائیگی کی سعادت اور خواہش پوری ہونے پر مداحوں نے مبارک باد دی۔