لاہور: 248 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 283 افراد زخمی

06-24-2026

(لاہور نیوز) شہر بھر میں 248 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 283 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 283 افراد زخمی ہوئے، 90 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 193 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔