پی سی بی نے مزید 3 کھلاڑیوں کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کر لیا
06-24-2026
(ویب ڈیسک) پی سی بی نے ریڈ بال کیمپ میں مزید 3 کھلاڑیوں کو شامل کر لیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کرکٹ کیمپ جاری ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حمزہ نذر کو بھی شامل کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نوجوان بیٹر شاہ زیب خان کو وائٹ بال کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کیمپ میں شامل کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ پر سناریو بیسڈ پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں جہاں پریکٹس میچ میں بیٹرز اور بولرز کو مختلف اہداف دیئے گئے ہیں۔ پریکٹس میچز کے دوران بیٹرز اور بولرز کو دیئے گئے مختلف اہداف کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیٹرز کو میچ کی مختلف صورتحال کے مطابق بیٹنگ ٹاسک سونپے گئے ہیں جبکہ بولرز کو مخصوص منصوبہ بندی کے تحت بولنگ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے، سعود شکیل اور محمد رضوان فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔