یومِ عاشور: لیسکو کے مرکزی جلوس کے روٹس پر بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل
06-24-2026
(لاہور نیوز) لیسکو نے یومِ عاشورہ کے موقع پر مرکزی جلوس کے روٹس پر بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
لیسکو حکام کے مطابق مرکزی جلوس کے روٹس کو 3 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جائے گی، جبکہ ان گرڈ اسٹیشنز سے نکلنے والے 11 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ کمپنی نے داتا دربار اور میکلوڈ روڈ ڈویژن کے فیڈرز کو بھی مکمل طور پر لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے تاکہ عزاداری کے دوران بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جلوس کے روٹ پر 4 مختلف مقامات پر جنریٹرز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں، جلوس کے روٹس پر مجموعی طور پر71 ملازمین 24 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔