برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 432 روپے کلو ہو گئی

06-24-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 284 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 298 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈوں کی قیمت 217 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 390 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔