پرتگال کی فیفا ورلڈ کپ میں پہلی جیت، ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے دی
06-24-2026
(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے تمام ٹیموں نے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ پرتگال نے بھی ایونٹ کا اپنا ایک میچ جیت لیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے 2 گول سکور کیے اور فٹبال ورلڈ کپ کے مختلف 6 ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے، اس کے ساتھ رونالڈو فٹبال ورلڈ کپ میں گول کرنے والے معمر کھلاڑی بھی بن گئے۔