ماڈل ٹاؤن: 7ویں محرم الحرام، شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پذیر
06-23-2026
(لاہور نیوز) ساتواں محرم الحرام پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس ماڈل ٹاؤن اے بلاک سے برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ماڈل ٹاؤن پہنچے اور جلوس کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت ایس ڈی پی اوز و دیگر افسران موجود تھے، اس موقع پر ایس پی، 04 ایس ڈی پی اوز، 06 ایس ایچ اوز اور 500 کے قریب اَپر ولوئرسب آرڈینیٹس تعینات ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز، نجی کیمروں کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو و دیگر پٹرولنگ یونٹس گشت کرتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران وجوان مکمل الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں واشیاء پر کڑی نظر رکھیں،ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جلوس اے بلاک، پاکستانی چوک، سرکل روڈ،جامعتہ المنتظر سے ہوتا ہوا اے بلاک پر اختتام پذیر ہوا۔