افسران و اہلکاروں کے الاؤنسز کیلئے 99 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص
06-23-2026
(لاہور نیوز) افسران اور اہلکاروں کے مختلف الاؤنسز کی مد میں مجموعی طور پر 99 ارب 82 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فکسڈ ڈیلی الاؤنس کے لیے 18 ارب 10 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس الاؤنس کی مد میں 7 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار روپے مختص کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس کے لیے 5 ارب 22 کروڑ 76 لاکھ 59 ہزار روپے اور سینئر الاؤنس کی مد میں 87 لاکھ 78 ہزار روپے مختص ہوئے ہیں۔ اسی طرح کنوینس الاؤنس کے لیے 4 ارب 61 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار روپے، واشنگ الاؤنس کے لیے 28 کروڑ 12 لاکھ 91 ہزار روپے اور ڈریس الاؤنس کے لیے 5 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیگر مدات میں انٹیگریٹڈ الاؤنس کے لیے 3 کروڑ 97 لاکھ 48 ہزار روپے، ہارڈ ایریا الاؤنس (50 فیصد بنیادی تنخواہ) کے لیے 36 کروڑ 17 لاکھ 36 ہزار روپے اور ایڈہاک الاؤنس 2010 کے تحت 23 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ وہیکل مرمت کے لیے 2 کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار روپے، رسک الاؤنس کے لیے 31 کروڑ 88 لاکھ 89 ہزار روپے اور پہاڑی علاقہ الاؤنس کے لیے 76 لاکھ 65 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ تعلیمی الاؤنس کی مد میں 8 کروڑ 42 لاکھ 44 ہزار روپے جبکہ میڈیکل الاؤنس کے لیے 3 ارب 32 کروڑ 14 لاکھ 62 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے لیے 12 لاکھ 99 ہزار روپے اور ایڈیشنل پے الاؤنس کی مد میں 26 کروڑ 90 لاکھ 36 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔