پنجاب حکومت کا نویں اور دسویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان

06-23-2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو پنجاب بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر، ادارے اور دیگر سرکاری سرگرمیاں بند رہیں گی۔ حکومت کی جانب سے یہ تعطیلات یومِ عاشور کے موقع پر مذہبی تقریبات، مجالس اور عزاداری جلوسوں کے پیش نظر دی گئی ہیں تاکہ شہری مذہبی رسومات میں بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں۔