پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سربراہان کی تعیناتی میرٹ سے مشروط
06-23-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کی تعیناتی کیلئے میرٹ پر مبنی نظام نافذ کر دیا گیا۔
اسی سلسلے میں امیدواروں کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے، لاہور میں گریڈ 17 سے 19 تک کے اساتذہ کیلئے ٹیب پر آن لائن امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت کالونی میں قائم کیا گیا جہاں 125 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی، سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود نے خود امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ طارق محمود کا کہنا تھا کہ سکول سربراہان کی تعیناتی کیلئے ہونے والے امتحان میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی اور تمام انتظامات میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے، ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر اہل امیدواروں کو سکولوں میں قیادت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔